ایران

"جوہری” شبہات نے ایرانی ریال کو ہلا کر رکھ دیا

  تہران: "الشرق الاوسط” کل ایران میں ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی، جو کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر حمتی موقف کے متوقع اعلان سے تین ہفتے قبل دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کے خوف کے باعث […]

"جوہری” شبہات نے ایرانی ریال کو ہلا کر رکھ دیا

تہران: "الشرق الاوسط”

کل ایران میں ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی، جو کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر حمتی موقف کے متوقع اعلان سے تین ہفتے قبل دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کے خوف کے باعث ہے۔

تہران کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 5800 تومان تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ تہران میں منی ایکسچینجر کی دکانوں پر 700 تومان کے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دریں اثنا غیر سرکاری مارکیٹوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 فیصد کے اضافے کے ساتھ یہ 6000 تومان کا حد کراس کر گیا ہے اور یہ صدر حسن روحانی کے عہد میں پہلی بار اس قدر اضافہ ہوا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ ایرانیوں پر منفی طور پر اثر انداز ہوا ہے کہ لوگ مزید پابندیوں کے دوبارہ لگنے اور معاشی مستقبل سے خوفزدہ ہو کر منی ایکسچینجرز کے سامنے لمبی قطاروں میں کھڑے ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)

پیر – 23 رجب 1439 ہجری – 09 اپریل 2018ء  شمارہ: [ 14377]