پہلا صفحہ

دمشق – تہران کے راستہ پر پراسرار حملہ

ایرانی میلیشیاء اور الحشد کے 52 افراد ہلاک اور واشنگٹن کا اتحاد کی ذمہ داری سے انکار بغداد: حمزه مصطفی واشنگٹن: عاطف عبد اللطيف عراق کی سرحد کے قریب شام کے دیر الزور کے دیہی علاقوں میں واقع الہری علاقہ میں کل پراسرار حملہ ہوا ہے جس میں شامی حکومت کے […]

دمشق – تہران کے راستہ پر پراسرار حملہ
ایرانی میلیشیاء اور الحشد کے 52 افراد ہلاک اور واشنگٹن کا اتحاد کی ذمہ داری سے انکار

بغداد: حمزه مصطفی واشنگٹن: عاطف عبد اللطيف

عراق کی سرحد کے قریب شام کے دیر الزور کے دیہی علاقوں میں واقع الہری علاقہ میں کل پراسرار حملہ ہوا ہے جس میں شامی حکومت کے ہمنوا ایرانی میلیشیاء اور عراق کے "الحشد الشعبی” کے درجنوں افراد مارے گئے ہیں اور الہری نامی علاقہ تہران – دمشق – بیروت کے اس راستہ پو واقع ہے جسے ایران میلیشیاؤں کی حمایت کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

اس سلسلہ میں شام کی حکومت اور "الحشد الشعبی” نے واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد پر امریکی جہازوں کے ذریعہ حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور بین الاقوامی اتحاد اور پینٹاگون میں سے دونوں نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

حقوق انسان کے شامی رصدگآہ نے 52 افراد کے ہلاک ہونے کی تاکید کی ہے جن میں کم از کم 30 عراقی اور 16 شام کے شہری ہیں اور ان میں حکومت اور دیگر ہمنوا جماعتوں کے اہلکار بھی ہیں اور رصدگآہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سب سے زیادہ خونریز تھا اور حملہ کرنے والے ہوائی جہازوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔(۔۔۔)

منگل – 05 شوال المکرم 1439 ہجری – 19 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14347)