درنہ میں بن لادن کا ڈرائیور گرفتار
زمینی کارروائی کی تیاری میں تیل کی جگہوں پر حفتر کے فورسز کی طرف سے حملے قاہرہ: خالد محمود باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز ملک کے مشرقی جانب میں واقع درنہ شہر میں رہ رہے انتہا پسندوں کے آخری قلعہ کے اندر داخل […]
زمینی کارروائی کی تیاری میں تیل کی جگہوں پر حفتر کے فورسز کی طرف سے حملے

قاہرہ: خالد محمود
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز ملک کے مشرقی جانب میں واقع درنہ شہر میں رہ رہے انتہا پسندوں کے آخری قلعہ کے اندر داخل ہو چکے ہیں اور انہوں نے تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور اور دہشت گرد جماعتوں کے سفیان بن قمو نامی ایک لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ابن قمو کو جلد ہی بنگازی شہر کے باہر رجمہ میں واقع خلیفہ حفتر اور فوج کے کمانڈر کے مرکزی دفتر میں تحقیقات کرنے کے لئے پیش کیا جائے گا اور قبال ذکر ہے کہ اس نے سوڈان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ڈرائیور کی حیثیت سے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔(۔۔۔)
اسی دوران نیشنل آرمی فورسز نے زمینی کارروائی کے نفاذ کی تیاری میں تیل کے علاقوں میں رہ رہے ہتھیار بند میلیشیاؤں پر کل مسلسل فضائی حملہ کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر – 04 شوال المکرم 1439 ہجری – 18 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14346)