پہلا صفحہ

حدیدہ کے سلسلہ میں گریفتھ کے مشن میں پیچیدگی

قانونی فورسز کی طرف سے شہر کے سارے اڈوں کی کی صفائی اور ہوائی اڈہ کے شمال کی طرف حوثی فرار ریاض: نايف الرشيد صنعاء ـ عدن: "الشرق الاوسط” یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ صنعا میں حدیدہ اور اس کے بندرگاہ کو صلح کے انداز […]

حدیدہ کے سلسلہ میں گریفتھ کے مشن میں پیچیدگی
قانونی فورسز کی طرف سے شہر کے سارے اڈوں کی کی صفائی اور ہوائی اڈہ کے شمال کی طرف حوثی فرار

ریاض: نايف الرشيد صنعاء ـ عدن: "الشرق الاوسط”

یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ صنعا میں حدیدہ اور اس کے  بندرگاہ کو صلح کے انداز میں حوالہ کرنے کے ہنگامی منصوبہ کے ذریعہ حوثی جماعت کے رہنماؤں کو قانع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کچھ ایسی بھی معلومات ہیں جن سے معلوم ہو رہا ہے کہ جماعت کے رہنماء قبول کرنے یا مسترد کرنے کے سلسلہ میں ایران کی ہدایات کے منتظر ہیں۔(۔۔۔)

مجوزہ منصوبہ کے سلسلہ میں حوثیوں کے موقف کے بارے میں اقوام متحدہ کے سفیر کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں سامنے آیا ہے اور جماعت کے رہنماؤں نے تجویز کی منظوری کی نفی کی ہے اور بیان میں حدیدہ سے متعلق کسی بھی جزوی حل کو مسترد کیا ہے۔

میدانی ذرائع نے بتایا ہے کہ زمینی طور پر یمن کی فوج فورسز نے حدیدہ ہوائی اڈہ کو مضبوط انداز سے گھیر لیا ہے جبکہ شمالی طرف سے میلیشیاء فرار ہو چکے ہیں اور اسی طرح سرکاری ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ حدی؛دہ میں میں ملیشیاؤں کے اڈوں کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ افواج کے چھٹے بریگیڈ شریک ہو چکے ہیں۔

پیر – 04 شوال المکرم 1439 ہجری – 18 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14346)