پہلا صفحہ
حریری: لبنان علاقائی خط باکس نہیں ہے
اسلامی قیدیوں کے اہل خانہ کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی دھمکی بیروت: نذیر رضا کل لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعہ قتل عام کے نتیجے میں ہونے والی فوجی کاروائیوں اور بین الاقوامی کشمکش کے سلسلہ میں خود دور رکھنے کی […]
اسلامی قیدیوں کے اہل خانہ کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی دھمکی

بیروت: نذیر رضا
کل لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعہ قتل عام کے نتیجے میں ہونے والی فوجی کاروائیوں اور بین الاقوامی کشمکش کے سلسلہ میں خود دور رکھنے کی پالیسی کی ضرورت پو زور دیا ہے اور انہوں نے اشارہ کیا کہ کچھ لوگ اپنے آپ کو دورو رکھنے کے قواعد کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور انتخابی ڈائز اور میڈیا پلیٹ فارم کو اپنے عرب بھائیوں پر حملہ کرنے وسیلہ بناتے ہیں اور انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ لبنان کوئی لیٹر باکس نہیں ہے کے وہ علاقائی طاقتوں کے نام پر اسے سیاسی اور فوجی پیغامات بھیجنے کے لئے استعمال کریں۔
اسی سلسلہ میں اسلام پسند گرفتار شدہ افراد کے اہل خانہ نے آئندہ ماہ 6 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دن سڑکوں کو کاٹ کر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے اور یہ اس صورت میں ہوگا جب عفو عام کا وہ قانون انتخاب سے قبل نہ ہو جس میں ان کے بچوں کے شامل ہونے کی توقع ہے اور اسی طرح انہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)
بدھ- 2 شعبان 1439 ہجری – 18 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14386)