حوثییوں کی عیاری اور جینوا کا انتظار
جدہ: سعید الابیض کل اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ نے جینوا میں یمنی وزیر خارجہ، مذاکراتی وفد کے سربراہ خالد الیمانی کے ساتھ ان مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے جن میں قیدیوں کو آزاد […]

جدہ: سعید الابیض
کل اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ نے جینوا میں یمنی وزیر خارجہ، مذاکراتی وفد کے سربراہ خالد الیمانی کے ساتھ ان مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے جن میں قیدیوں کو آزاد کرنا، انسانی امداد کی وصول یابی اور صنعاء ہوائی اڈہ کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔
روئٹرز کے بیان کے مطابق ایک بیان کے دوران ترجمان الیسینڈرا فیلوتشی نے کہا ہے کہ سفیر نے پرسوں جینوا میں یمنی حکومت کے وفد کے ساتھ مشوروں کا آغاز کر دیا ہے لیکن اب بھی صنعاء سے ایران کی ہمنوا حوثی تحریک کے نمائندوں کی آمد کا انتظار ہے اور فیلوتشی نے مزید کہا ہے کہ گریفتھ (حوثی میلیشیاؤں) انصار اللہ کے وفد کے جینوا پہنچنے کے سلسلہ میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔
یمانی نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریفتھ نے یمن کے اندر قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے تعاون کی تعریف کی ہے اور دوسرے جانب اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ باغیوں نے جلسہ گاہ منتقل ہونے کے سلسلہ میں ان کو پیش کی جانے والی تمام سہولیتوں کو قبول نہیں کیا ہے۔
جنیوا کے ذرائع نے کہا کہ گریفتھ آج ایک پریس کانفرنس کریں گے اور اس میں مذاکرات کے نتیجہ کی تعیین کے سلسلہ میں گفتگو کریں گے۔
ہفتہ – 28 ذی الحجہ 1439 ہجری – 08 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر (14529)