ایران

بصرہ کے مظاہرین اور ایرانی کونسلیٹ میں آتشزدگی

بغداد: حمزہ مصطفی بصرہ: "الشرق الاوسط” کل بصرہ کے مظاہرین نے اپنا غصہ ایران پر نکالا ہے اور اس کے کونسلیٹ پر حملہ کرکے اس میں آگ لگا دی ہے اور تہران کے ہمنوا تنظیمات اور جماعتوں کے تقریبا بیس ہیڈ کواٹر کو جلانے کے بعد اسے کے جھنڈے میں […]

بصرہ کے مظاہرین اور ایرانی کونسلیٹ میں آتشزدگی

بغداد: حمزہ مصطفی بصرہ: "الشرق الاوسط”

کل بصرہ کے مظاہرین نے اپنا غصہ ایران پر نکالا ہے اور اس کے کونسلیٹ پر حملہ کرکے اس میں آگ لگا دی ہے اور تہران کے ہمنوا تنظیمات اور جماعتوں کے تقریبا بیس ہیڈ کواٹر کو جلانے کے بعد اسے کے جھنڈے میں بھی آگ لگا دی ہے۔

عراق کی سیاسی میدان میں مرکزی رول ادا کرنے والوں میں ایران کا کونسلیٹ ہے اور اب اسے جلا دئے جانے کے بعد بصرہ کے ان عوامی مظاہروں میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے جو منگل کے دن سے جاری ہے اور اب تک امن سیکورٹی کی گولیوں سے نو مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران نے اپنے وزیر خارجہ بہرام قاسمی کی زبانی اپنے کونسلیٹ کو جلائے جانے کی خبر کی تردید کی ہے اور عراقی حکومت کو ڈپلومیٹک وفد کی حمایت کا ذمہ دار بنایا ہے اور اسی طرح تہران نے بصرہ میں موجود اپنی عوام کو بصرہ چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی سلسلہ میں عراق کے ساتھ لگے شلامجہ نامی سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے کونسلیٹ کے میڈیا دفتر سے نقل کیا ہے کہ حملہ کرنے سے قبل تمام کارندوں اور ڈیپلومیٹک افراد کو نکال لیا گیا تھا۔

اسی وجہ سے میں عراقی حکومت نے بصرہ میں کارفیو لگا دی ہے اور امن وسلامتی کو تقویت دینے کے لئے فورسز بھیج دئے گئے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ – 28 ذی الحجہ 1439 ہجری – 08 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر (14529)