پہلا صفحہ

کویت کے راستہ سے قطر کے حاجیوں کی آمد

مکہ مکرمہ: محمد العائض مدینہ منورہ: احمد النہاری کل حاجیوں کے قافلے موسم حج کی تیاری میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں حج وعمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا کہ پرسو کویت کے ذریعہ حج کی […]

کویت کے راستہ سے قطر کے حاجیوں کی آمد

مکہ مکرمہ: محمد العائض مدینہ منورہ: احمد النہاری

کل حاجیوں کے قافلے موسم حج کی تیاری میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں حج وعمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا کہ پرسو کویت کے ذریعہ حج کی ادائگی کے لئے قطر کے کچھ قافلے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ قطری حکومت نے قطر سے آنے والے حاجیوں کی ویب سائٹ کو پوشیدہ کر دیا ہے۔

بنتن نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائگی کرنے والے قطری بھائیوں کا استقبال کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں معاملہ بالکل واضح ہے کیونکہ اس سے قبل یہ حکم جاری کیا جا چکا ہے کہ قطر کے جو بھائی اس سال حج کرنا چاہتے ہیں وہ جدہ میں شاہ عبد العزیز ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد ابن عبد العزیز ایئر پورٹ جا سکتے ہیں اور پھر وہ وہاں سے فطری طور پر داخلی حاجی ہو سکتے ہیں اور بنتن نے از سر نو اس سال حج کی ادائگی کرنے والے حاجیوں کا استقبال کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں آج مدینہ منورہ سے حاجیوں کا قافلہ مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہو رہا ہے جیسا کہ ہر سال پانچ ذی الحجہ کو ہوتا ہے۔

جمعرات – 05 ذی الحجہ 1439 ہجری – 16 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14506)