پناہگزینون کی طرف سے واپسی حمایتوں کے ساتھ مربوط
عمان: محمد الدعمة اور رنيم حنوش انقرة: سعيد عبد الرازق اسطنبول: كمال شيخو بيروت: ايناس شری تقریبا 1.7 شامی پناہ گزینوں کو پڑوسی ملک سے اپنے ملک دوبارہ واپس لانے کے سلسلہ میں روس کی طرف سے ہونے والے اقدام نے اس حد تک تنازعہ برپا کر دیا ہے کہ ان […]

عمان: محمد الدعمة اور رنيم حنوش انقرة: سعيد عبد الرازق اسطنبول: كمال شيخو بيروت: ايناس شری
تقریبا 1.7 شامی پناہ گزینوں کو پڑوسی ملک سے اپنے ملک دوبارہ واپس لانے کے سلسلہ میں روس کی طرف سے ہونے والے اقدام نے اس حد تک تنازعہ برپا کر دیا ہے کہ ان پناہ گزینوں کو اپنے یہاں رکھنے والے ترکی، لبنان اور اردن جیسے ممالک کے درمیان اختلاف ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ یورپی ممالک کے اندر گفت وشنید بھی شروع ہو چکی ہے اور ان میں خاص طور پر جرمن شامل ہے اور خود پناہ گزیں افراد کے اندر واپسی کے سلسلہ میں اختلاف ہو چکا ہے جبکہ ان کی بڑی تعداد نے روسی حمایت کے ساتھ واپس ہونے کے سلسلہ میں اصرار کیا ہے۔
"الشرق الاوسط” نے اردن، کردستان، عراق، لبنان اور ترکی جیسے پڑوسی ممالک میں شامی شہریوں کے سلسلہ میں تحقیقات کیا ہے اور ان ملکوں کے ماہرین اور ذمہ داروں سے روسی افکار کے سلسلہ میں سوال بھی کیا ہے اور اسی طرح شامی افراد کی رائیوں اور اپنے ملک واپس ہونے کے سلسلہ میں ان کے شرائط کا بھی جائزہ لیا ہے لیکن ان سب کے باوجود وہ سیاسی حل موجود نہیں ہے جس کی امید ان شہریوں کی اکثریت کو ہے۔
بدھ – 04 ذی الحجہ 1439 ہجری – 15 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14505)