سٹین مایر کا اپنے ملک کے صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی پر شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مبارکبادی

ریاض: الشرق الاوسط ولی عہد کے جانشیں، دوم نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل فون کے ذریعہ جرمنی وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مائر کو جرمنی کے حکمران اتحاد کی طرف سے صدارتی انتخابات کے لئے ان کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی […]

سٹین مایر کا اپنے ملک کے صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی پر شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مبارکبادی
%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86

ریاض: الشرق الاوسط

ولی عہد کے جانشیں، دوم نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل فون کے ذریعہ جرمنی  وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مائر کو جرمنی کے حکمران اتحاد کی طرف سے صدارتی انتخابات کے لئے ان کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ   شہزادہ نے ریاض اور برلن کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

اس کے جواب میں جرمن وزیر خارجہ نے ولی عہد کے جانشیں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں مذکورہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور ترقی دینے کا خواہش مند ہے۔