خود کش حملہ آور نے برطانیہ میں "7-7” کے ماحول کو زندہ کر دیا

میوزک کنسرٹ میں سلمان العبیدی کا اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد گرفتاریاں – حملہ میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی – سعودی قیادت کی طرف سے تعزیت   لندن – ­مانچسٹر: "الشرق الاوسط” لیبی نژاد برطانوی نوجوان سلمان العبیدی نے پرسوں رات برطانوی شہر مانچسٹر میں منعقدہ

خود کش حملہ آور نے برطانیہ میں "7-7” کے ماحول کو زندہ کر دیا
میوزک کنسرٹ میں سلمان العبیدی کا اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد گرفتاریاں – حملہ میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی – سعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

لندن – ­مانچسٹر: "الشرق الاوسط”

لیبی نژاد برطانوی نوجوان سلمان العبیدی نے پرسوں رات برطانوی شہر مانچسٹر میں منعقدہ ایک میوزک کنسرٹ میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا کر برطانیہ میں 7 جولائی 2005 کا ماحول پیدا کر دیا؛ جس میں ٹرینوں اور بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ مانچسٹر حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے پولیس کمشنر ایان ہاپکینز نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ مشتبہ شخص جس نے پرسوں رات خوفناک حملہ کیا اس کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کا نام سلمان العبیدی ہے”، مبینہ طور پر یہ 22 سالہ نوجوان برطانیہ میں پیدا ہوا اور اس کے والدین لیبی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری اولین ترجیح ہے کہ یہ جانا جائے کہ اس نے اکیلے یہ کاروائی کی یا کہ وہ ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ ہے”۔

تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کے متاثرہ افراد میں نوجوانوں کے علاوہ ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل ہے۔۔۔

دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ٹیلیگرام کے ذریعے برطانیہ (یونائیٹڈ کنگ ڈم) کی وزیر اعظم ٹریزا مئے سے دہشت گردانہ حملے سے متاثر افراد کے بارے میں تعزیت کی۔

علاوہ ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی برطانوی وزیر اعظم کو تعزیتی ٹیلیگرام ارسال کئے۔

بدھ 27 شعبان 1438 ہجری­ 24 مئی 2017ء   شمارہ: (14057)