آستانہ

شام میں "محفوظ علاقوں” کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی – علاقائی تناسب مقرر

  انقرہ: سعيد عبد الرازق – ماسکو: طہ عبد الواحد کل انقرہ نے ان ممالک کی فوج کے بارے میں انکشاف کیا ہے جو شام میں چار "محفوظ علاقوں” کے نام سے مشہور کم گشیدگی والے علاقوں میں تعینات کئے جائیں گے، جبکہ یہ "فوجی (کوٹہ یا) تناسب” بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر [&

شام میں "محفوظ علاقوں” کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی – علاقائی تناسب مقرر

انقرہ: سعيد عبد الرازق – ماسکو: طہ عبد الواحد

کل انقرہ نے ان ممالک کی فوج کے بارے میں انکشاف کیا ہے جو شام میں چار "محفوظ علاقوں” کے نام سے مشہور کم گشیدگی والے علاقوں میں تعینات کئے جائیں گے، جبکہ یہ "فوجی (کوٹہ یا) تناسب” بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مشتمل ہے۔

کل ترکی کے صدراتی ترجمان ابراہیم کالین نے کہا کہ "ہم ادلب کے علاقے میں پوری قوت کے ساتھ روس کے ساتھ رہیں گے، جبکہ امید ہے کہ دمشق کے اردگرد روس اور ایران ہوں گے اور درعا کے علاقے میں امریکہ اور اردن پر مشتمل میکانیزم تیار کیا جا رہا ہے”۔ دریں اثناء ڈوما میں دفاعی کمیٹی کے چیئرمین ولادیمیر شمانوف نے کہا ہے کہ ماسکو شام میں فوج بھیجنے کے حوالے سے قازقستان اور کرغزستان دونوں ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ  اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پروگرام کے مطابق ادلب، حمص کے مضافات، غوطہ دمشق اور درعا کے مضافات پر مشتمل چار "کم کشیدہ” علاقوں میں نگران مقرر کرنے کے لئے آئندہ ماہ کی 4 اور 5 تاریخ کو آستانہ میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جمعہ 28 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 23 جون 2017ء  شمارہ: (14087)