"اسلامی اتحاد” کا دہشت گردی اور فرقہ وارایت کو ہوا دیئے جانے کے خلاف حکمت عملی پر اتفاق
ہم دہشت گردی کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک کہ یہ روئے زمین سے ختم نہ ہو جائے اور ہم اپنے مذہب کو بدنام کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے: شہزادہ محمد بن سلمان رياض: سعيد الابیض کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "دہشت گردی کے خلاف اسلامی […]
ہم دہشت گردی کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک کہ یہ روئے زمین سے ختم نہ ہو جائے اور ہم اپنے مذہب کو بدنام کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے: شہزادہ محمد بن سلمان

رياض: سعيد الابیض
کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "دہشت گردی کے خلاف اسلامی عسکری اتحاد” کے ممالک کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کی کئی شقوں پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے منظم انداز سے حکمت عملی کے تحت مل کر کاروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں تنازعات کا مقابلہ کرنے، فرقہ واریت کو ہوا دینے، افراتفری، فتنہ اور دہشت پھیلانے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد وزیر دفاع وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے بھرپور انداز میں زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو دین اسلام کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ جبکہ انہوں نے دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کرنے کا عزم کیا جب تک کہ وہ روئے زمین سے ختم نہ ہو جائیں۔