عفرین میں نئی فرنٹ ۔۔۔ اور دریائے فرات کے مشرق میں بمباری
دو امریکی اہلکار عین عرب کے راستے میں، اور واشنگٹن کی "سیکورٹی زون” کے قیام میں انقرہ کو امداد کی پیشکش انقرہ: سعید عبد الرازق – بیروت: بولا اسطیح ترک افواج نے شام کے شہر عفرین میں "زیتون کی شاخ” نامی فوجی آپریشن کے ضمن میں کل حلب کے مضافاتی شہر اعزاز […]
دو امریکی اہلکار عین عرب کے راستے میں، اور واشنگٹن کی "سیکورٹی زون” کے قیام میں انقرہ کو امداد کی پیشکش

انقرہ: سعید عبد الرازق – بیروت: بولا اسطیح
ترک افواج نے شام کے شہر عفرین میں "زیتون کی شاخ” نامی فوجی آپریشن کے ضمن میں کل حلب کے مضافاتی شہر اعزاز سے زمینی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ ترک آرمی چیف کے بیان کے مطابق آپریشن (فرات کے مشرق میں) حسکہ کے علاقے تک پھیل چکا ہے، جبکہ ترک توپوں اور طیاروں نے اس علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری بھی کی ہے۔ (۔۔۔)
دریں اثناء، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ پیرس جانے والے ایک صحافی نے ان کے بیان کو نقل کیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ "ہمیں یہ دیکھنے دیں کہ ہم سیکورٹی زون قائم کرنے کے لئے کیا مل کر کام کرسکتے ہیں، جو آپ کی ضرورت ہوسکتی ہے”۔
علاوہ ازیں کرد ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے لئے امریکی نمائندے برٹ میکغورک اور مشرق وسطی میں امریکی افواج کے کمانڈر جوزف فوٹل عین العرب میں امریکی افواج سے ملنے آئیں گے جو "شامی ڈیموکریٹک فورسز” کی حمایت کر رہی ہیں۔