عربوں میں ” آٹزم” کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم
پسماندگی کا سامنا کرنے اور حقوق کی حفاظت پر زور قاہرہ: عبد الفتاح فرج – دبئی: "الشرق الاوسط” دنیا میں ہر سال 2 اپریل کا دن "آٹزم” سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے اس کی آگاہی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی […]
پسماندگی کا سامنا کرنے اور حقوق کی حفاظت پر زور

قاہرہ: عبد الفتاح فرج – دبئی: "الشرق الاوسط”
دنیا میں ہر سال 2 اپریل کا دن "آٹزم” سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے اس کی آگاہی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
عرب دنیا میں، اس بارے میں دلچسپی بڑھانے کے لئے اقدامات کئے گئے۔ متحدہ عرب امارات میں سماجی ترقی کی وزارت نے اس ماہ پروگراموں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ چنانچہ وزارت کے ماتحت فلاحی شعبہ اور بحالی ترغیب کی ڈائریکٹر وفاء بن سلمان نے کہا کہ یہ سرگرمیاں "آٹزم کے لئے یکجہتی” کے عنوان سے منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اس کی تباہی سے آگاہی کی اہمیت پر متفق ہے، (۔۔۔) اور پسماندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا جس کا بہت سے معاشروں کو سامنا ہے۔ (۔۔۔) اسی ضمن میں مصر نے ان سرگرمیوں کو "کیڈز میوزیم میں ہم برابر ہیں” کے عنوان سے منعقد کیا۔ (۔۔۔)