فرانس کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ مقدم "اتحاد” کے فروغ میں رغبت کو ظاہر کرتا ہے
میکرون نے آج پھر ان کا خیر مقدم کیا ۔۔۔ اور سال کے اختتام سے قبل "اسٹریٹجک دستاویز” پر دستخط کرنے پر اتفاق پیرس: میشال ابو نجم سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان کے لئے فرانسیسی جشن صدر عمانویل میکرون کا دونوں ملکوں کے […]
میکرون نے آج پھر ان کا خیر مقدم کیا ۔۔۔ اور سال کے اختتام سے قبل "اسٹریٹجک دستاویز” پر دستخط کرنے پر اتفاق

پیرس: میشال ابو نجم
سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان کے لئے فرانسیسی جشن صدر عمانویل میکرون کا دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ کی رغبت کو ظاہر کرتا ہے جسے "اتحاد” کا نام دیا گیا ہے۔
پرنس محمد بن سلمان آج الیزیہ پیلس میں صدر میکرون سے ملاقات کریں گے اور پرسوں بروز اتوار پیرس پہنچنے کے بعد سعودی ولی عہد کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ (۔۔۔)
الیزیہ پیلس کے نمائندوں کے مطابق پرنس محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر "اسٹریٹجک دستاویز” پر کام کر رہے ہیں، علاوہ ازیں صدر میکرون حالیہ سال کے آواخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور "صدر میکرون کے سعودی عرب کے دورہ کے دوران اس دستاویز پر دستخط کر کے اسے معاہدے کی شکل دے دی جائے گی۔