خبريں

سعودی عرب شام کے مصائب کو ختم کرنے کے لئے ایک بار پھر دعوت دے رہا ہے اور سہ فریقی حملے کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دے رہا ہے

  ریاض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کی وزراء کونسل نے "شام کی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور شامی سرزمین کی وحدت اور آزادی کی حفاظت” کے بارے میں اپنے ملکی مطالبے کو بار دگر باور کرایا ہے کہ شام میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے […]

سعودی عرب شام کے مصائب کو ختم کرنے کے لئے ایک بار پھر دعوت دے رہا ہے اور سہ فریقی حملے کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دے رہا ہے

ریاض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کی وزراء کونسل نے "شام کی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور شامی سرزمین کی وحدت اور آزادی کی حفاظت” کے بارے میں اپنے ملکی مطالبے کو بار دگر باور کرایا ہے کہ شام میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے کی گئی عسکری کاروائیوں کی ذمہ دار شامی حکومت ہے۔ جبکہ یہ حملہ "شامی حکومت کی جانب سے معصوم شہریوں؛ جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے مسلسل استعمال کئے جانے کے جواب میں تھا جو شامی حکومت برادر شامی عوام کے خلاف کئی سالوں سے مجرمانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے”۔

یہ بیان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت شہر ریاض کے یمامہ پیلس میں کل بعد از ظہر منعقدہ وزارتی کونسل کے اجلاس کے ضمن میں دیا گیا۔ (۔۔۔)

بدھ – 2 شعبان 1439 ہجری – 18 اپریل 2018ء –  شمارہ نمبر: 14386