پہلا صفحہ

کیمیاء کے سلسلہ میں تحقیق کرنے والوں کو دوما سے چند نمونے ملے

ماسکو: رائد جبر – لندن: "الشرق الاوسط” کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کی تنظیم (اوپی سی ڈبلیو) نے کل ایک طرف اعلان کیا ہے کہ ان کے ماہرین نے دمشق کے مشرق میں واقع دوما شہر میں کیمیائی حملہ کی جگہ سے چند نمونہ حاصل کیا ہے تو دوسری طرف سویڈن میں […]

کیمیاء کے سلسلہ میں تحقیق کرنے والوں کو دوما سے چند نمونے ملے

ماسکو: رائد جبر – لندن: "الشرق الاوسط”

کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کی تنظیم (اوپی سی ڈبلیو) نے کل ایک طرف اعلان کیا ہے کہ ان کے ماہرین نے دمشق کے مشرق میں واقع دوما شہر میں کیمیائی حملہ کی جگہ سے چند نمونہ حاصل کیا ہے تو دوسری طرف  سویڈن میں ایک فارم پر اقوام متحده کے 15 ممالک کے وفد کا اجلاس شامی فائل کے سلسلہ میں گفتگو کرنے اور ایک بین الاقوامی فیصلہ لینے کے لیے منعقد ہوگا۔

تنظیم کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت کی تہ تک جانے والے وفد نے 7 اپریل 2018 کو کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے شبہات کے تجزیہ سے متعلق نمونہ جمع کرنے کے لیے کل دوما شہر کا دورہ کیا ہے اور بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو نمونے جمع کئے گیے ہیں وہ لاہائی کے اطراف میں واقع ریسویک کے اندر کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کے لیبارٹری میں منتقل کیا جائے گا پھر اس کے بعد تنظیم کے لیبارٹری میں تجزیہ کے لئے بھیجا جائے گا اور مزید کہا گیا کہ ٹیم کے ذریعے جمع کردہ نمونے، معلومات اور دیگر مواد کے نتائج کے تجزیہ کی بنیاد پر ایک رپورٹ تنظیم کو پیش کی جائے گی۔(۔۔۔)

اتوار – 6 شعبان 1439 ہجری – 22 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14390)