پہلا صفحہ

اسرائیل کا بطش کے قتل کے الزامات کے بعد "قاتلانہ حملوں میں وسعت دینے” کا عزم

  غزہ – تل ابیب: "الشرق الاوسط” اسرائیل نے کل "حماس” رہنماؤں کے خلاف "قاتلانہ حملوں” کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسرائیل کا یہ عزم پرسوں (بروز ہفتہ) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فادی بطش کے قتل کے بعد تحریک (حماس) کی جانب سے ان کے

اسرائیل کا بطش کے قتل کے الزامات کے بعد "قاتلانہ حملوں میں وسعت دینے” کا عزم

غزہ – تل ابیب: "الشرق الاوسط”

اسرائیل نے کل "حماس” رہنماؤں کے خلاف "قاتلانہ حملوں” کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسرائیل کا یہ عزم پرسوں (بروز ہفتہ) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فادی بطش کے قتل کے بعد تحریک (حماس) کی جانب سے ان کے قتل کا بدلہ لینے کے فیصلہ کے بعد ہے۔

"حماس” رہنماؤں نے (35 سالہ) بطش؛ جو کہ تحریک میں بغیر پائلٹ کے "ڈرون” کے ماہر شمار کئے جاتے ہیں، ان کے قتل کی ذمہ داری اسرائیلی انٹیلی جنس موساد پر عائد کی ہے۔ تحریک کی سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ قتل کی کاروائی میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد ملوث ہے۔ (۔۔۔)

اسی ضمن میں، اسرائیل نے سرکاری طور پر بطش پر قاتلانہ حملے کا اعتراف نہیں کیا، جبکہ وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کاروائی "دہشت گرد تنظیموں کے مابین اندرونی صفائے کے ضمن میں ہو سکتی ہے”۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر برائے مواصلات انٹیلی جنس اور ایٹمی توانائی یسرایل کٹس نے "حماس” کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے بطش کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کی۔ (۔۔۔)

پیر – 7 شعبان 1439 ہجری – 23 اپریل 2018ء  شمارہ: [ 14391]