"حزب اللہ” کے حامیوں کا مخالف امیدوار پر حملہ
صحافی علی الامین کی ہڈیاں فریکچر اور ہسپتال داخل بیروت: نذیر رضا لبنان میں انتخابی امیدوار صحافی علی الامین پر "حزب اللہ” کے 30 سے زائد نوجوانوں کی طرف سے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شقرا نامی اپنے آبائی شہر میں انتخابی مہم کے لئے تصاویر اور بینر لگا […]
صحافی علی الامین کی ہڈیاں فریکچر اور ہسپتال داخل

بیروت: نذیر رضا
لبنان میں انتخابی امیدوار صحافی علی الامین پر "حزب اللہ” کے 30 سے زائد نوجوانوں کی طرف سے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شقرا نامی اپنے آبائی شہر میں انتخابی مہم کے لئے تصاویر اور بینر لگا رہے تھے۔ اس حملے کے دوران کمر کی ہڈی میں فریکچر آنے اور زخمی ہونے کے باعث علاج کے لئےہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ الامین؛ جن کا نعرہ ہے "ہماری عوام کہتی ہے”، وہ اپنے حامیوں کو دھمکانے اور زدوکود کئے جانے کے خوف سے خود اپنی تصاویر لگا رہے تھے جبکہ وہ انتخابات میں تیسرے جنوبی حلقے میں شیعہ رہنماؤں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔
دریں اثنا "حزب اللہ” نے اسے "گاؤں اور دیہات میں انتخابات سے منسلک واقعات کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے اس حادثے کا انکار کیا اور اسے "انتہا پسندی سے جوڑنے کو مسترد قرار دیا”۔ (۔۔۔)