امريكہ

پومپیو اپنے مشرق وسطی کے دورہ کے پہلے اسٹیشن ریاض میں

ریاض:”الشرق الاوسط” سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو کل شام امریکی سفارتکاری کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی تقرری کے بعد اپنے خطہ کے پہلے دورہ کے پہلے اسٹیشن ریاض پہونچے ہیں، شاہ خالد انٹرنیشنل ہوائی اڈہ پر ان کا استقبال کرنے والوں میں سر فہرست […

پومپیو اپنے مشرق وسطی کے دورہ کے پہلے اسٹیشن ریاض میں

ریاض:”الشرق الاوسط”

سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو کل شام امریکی سفارتکاری کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی تقرری کے بعد اپنے خطہ کے پہلے دورہ کے پہلے اسٹیشن ریاض پہونچے ہیں، شاہ خالد انٹرنیشنل ہوائی اڈہ پر ان کا استقبال کرنے والوں میں سر فہرست وزیر خارجہ عادل جبیر تھے۔

ایجنسی”رائٹرز” نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار سے نقل کیا ہے کہ تقرری کے ٹھیک دو دن بعد ریاض، بیت المقدس اور اردن کی دار الحکومت عمان کے دورہ کا مقصد مشرق وسطی میں امریکہ کے اہم اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جبکہ ایرانی جوہری معاہدہ سے متعلق اہم فیصلوں کی امید کی جا رہی ہے۔

اتوار – 13 شعبان 1439 ہجری – 29 اپریل 2018ء شمارہ نمبر:  (14397)