پہلا صفحہ
شام میں فوجی ہوائی اڈہ اور ایرانی میلیشیاؤں پر حملے
دمشق کی طرف سے آئینی اصلاحات کمیٹی کے نام اقوام متحدہ کے سپرد بیروت: نذیر رضا ماسکو: رائد جبر شامی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حمص کے قریب ضبعہ نامی ہوائی اڈہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے اور شام کی خبر رساں ایجنسی […]
دمشق کی طرف سے آئینی اصلاحات کمیٹی کے نام اقوام متحدہ کے سپرد

بیروت: نذیر رضا ماسکو: رائد جبر
شامی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حمص کے قریب ضبعہ نامی ہوائی اڈہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے اور شام کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈہ پر دشمن کی طرف سے میزائل کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے اور ہمارے دفاعی وسائل کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسی وجہ سے یہ وسائل اس حملہ کو روک سکے۔
مشرقی شام کے دیہی علاقہ میں انتظامیہ فورسز اور اس کے ہمنواء عراقی اور ایرانی میلیشیاؤں کو ایسے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 12 غیر ملکی عناصر ہلاک ہوئے ہیں اور اسی حملہ کے بعد بیلسٹک حملہ ہوا ہے۔(۔۔۔)
روس کے نائب وزیر خارجہ میخیل بگانوف نے تصدیق کیا ہے کہ دمشق آج یا کل اقوام متحدہ کو آئینی اصلاحات کمیٹی کے نمائندوں کی فہرست حوالہ کر دے گا اور یہ گزشتہ جنوری میں سوچی کے اندر ہونے والی کانفرنس میں ہونے والے معاہدوں کے مطابق ہوگا۔
جمعہ – 09 رمضان المبارک 1439 ہجری – 25 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14323)