پہلا صفحہ
جنوبی شام سے ایران کو دور کرنے کے لیے امریکہ کی کوشش
واشنگٹن کا ماسکو سے کشیدگی کم کرنے کی پابندی کرنے کا مطالبہ لندن: ابراہیم حمیدی امریکہ نے روس کو جنوبی شام میں کشیدگی کم کرنے کے معاہدہ کی پابندی کرنے، شامی انتظامیہ کی افواج اور ایران کی طرف سے مدد کردہ تنظیمات کو روکنے کے سلسلہ میں آمادہ کرنے کے لیے […]
واشنگٹن کا ماسکو سے کشیدگی کم کرنے کی پابندی کرنے کا مطالبہ

لندن: ابراہیم حمیدی
امریکہ نے روس کو جنوبی شام میں کشیدگی کم کرنے کے معاہدہ کی پابندی کرنے، شامی انتظامیہ کی افواج اور ایران کی طرف سے مدد کردہ تنظیمات کو روکنے کے سلسلہ میں آمادہ کرنے کے لیے غیر معمولی رابطہ شروع کر دیا ہے اور اس کے علاوہ اس معاہدہ کے شرائط پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں اردن کی سرحدوں سے 25 کلو میٹر کی دوری تک تہران کے تابع شامی وغیر ملکی تنظیمات اور حزب اللہ کو دور کرنے کی بات کی گئی ہے اور شام کی گولان پہاڑی میں رکاوٹ لائن کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
مغربی سفارت کاروں نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کو نافذ کرنے کے لیے چند اوراق کا ایک سلسلہ ہے جن میں چند باتیں وزیر خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کی بھی ہیں اور وہ بات یہ ہے کہ اردنی سرحد سے 20 اور 25 کلومیٹر کے دائرہ سے تمام شامی اور غیر شامی میلیشیاؤں کو باہر نکال دیا جائے اور نگرانی کرنے کے لیے امریکی وروسی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اتوار – 11 رمضان المبارک 1439 ہجری – 27 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14325)