پہلا صفحہ

ماسکو کی طرف سے حکومتی عناصر کی خلاف ورزیوں پر سزا دینے کی دھمکی

مشرقی شام میں "داعش” کے حملہ روس کے چند افراد ہلاک اور مخالف جماعتیں درعا کے حملہ کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد بیروت: نذیر رضا – دمشق . لندن: "الشرق الاوسط” ماسکو نے روسی فوجیوں کی شرکت سے آزاد کردہ علاقوں میں شام کی حکومتی فورسز کی طرف سے ہونے […]

ماسکو کی طرف سے حکومتی عناصر کی خلاف ورزیوں پر سزا دینے کی دھمکی
مشرقی شام میں "داعش” کے حملہ روس کے چند افراد ہلاک اور مخالف جماعتیں درعا کے حملہ کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد

بیروت: نذیر رضا – دمشق . لندن: "الشرق الاوسط”

ماسکو نے روسی فوجیوں کی شرکت سے آزاد کردہ علاقوں میں شام کی حکومتی فورسز کی طرف سے ہونے والی ہر طرح کی خلاف ورزی کے ساتھ سختی کا معاملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

شام میں حمیمیم نامی فوجی اڈہ نے اپنے فیس بک صفحہ پر کل بتایا ہے کہ دمشق کے جنوب میں روسی پولیس شام کی سرکاری فوج کے عناصر کی ایک بڑی تعداد کو شہریوں کے املاک کو لوٹنے اور چوری کرنے کی کوشش کرنے کے بعد ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔(۔۔۔)

کل انسانی حقوق کی شامی رصد گاہ کی طرف سے نشر کردہ نتائج کے مطابق شامی دیہات میں تنظیم داعش نے حکومتی افواج اور ان کے اتحادیوں کے جمع ہونے کی جگہوں پر غیر معمولی حملہ کیا ہے جن حملوں میں روسی جنگجوؤں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس سے زیادہ خون آلود حملہ گزشتہ بدھ کو دیر الزور گورنریٹ میں ہوا ہے جس میں حکومتی فورسز اور ان کے حامیوں کے 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کل مخالف فورسز نے جنوبی فرنٹ کے سامنے حکومت کی فوجی نقل وحرکت کے پہلے براہ راست جواب میں اپنی فوجی اور سیاسی نقل وحرکت کی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور شام کے مسلح مخالف جماعتوں درعا اور قنیطرہ میں "بچانے والی فوج” کے تحت متحد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پیر – 12 رمضان المبارک 1439 ہجری – 28 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14326)