پہلا صفحہ

ایران کی موجودگی کی حدبندی کے سلسلہ میں روس اور اسرائیل کے درمیان دوری

دمشق کی آئینی کمیٹی کی فہرست پر”البعث” پارٹی کا غلبہ موسکو: راید جبر تل ابیب- لندن: "الشرق الاوسط” شام کے اندر ایران کی موجودگی کی حدبندی کے سلسلے میں کل موسکو اور تل ابیب کے درمیان دوری دیکھنے کو ملا ہے۔(۔۔۔) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کنیست کے اندر [&hel

ایران کی موجودگی کی حدبندی کے سلسلہ میں روس اور اسرائیل کے درمیان دوری
دمشق کی آئینی کمیٹی کی فہرست پر”البعث” پارٹی کا غلبہ

موسکو: راید جبر تل ابیب- لندن: "الشرق الاوسط”

شام کے اندر ایران کی موجودگی کی حدبندی کے سلسلے میں کل موسکو اور تل ابیب کے درمیان دوری دیکھنے کو ملا ہے۔(۔۔۔) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کنیست کے اندر اپنی پارٹی کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ شام سے متعلق ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور شام کے کسی حصے میں ایران کی کسی طرح کی فوجی موجودگی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے خواہ اس کا حجم کتنا ہی کیوں نہ ہو۔

اسی سلسلہ میں روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یقینا تمام غیر شامی فوجیوں کے انخلا کا نفاذ باہم متبادل بنیاد پر ہونا چاہئے کیونکہ اس سلسلہ میں دو رخ کا ہونا ضروری ہے اور اس کام کا نتیجہ یہ ہونا ضروری ہے کہ شام کے سرحدوں پر اسرائیل کے ساتھ شامی عرب کی فوج کے نمائندے ہوں۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں "الشرق الاوسط” نے امریکہ، طہران اور موسکو کی طرف حوالے کی جانے والی دمشق کی آئنی کمیٹی کی فہرست حاصل کی ہے اور اس میں نمایاں طور پر دیکھا گيا ہے کہ 50 ناموں پر مشتمل فہرست میں امیدواروں کی نمائندگی کرنے کے سلسلہ میں "البعث” نامی حکمراں پارٹی کے نمائندے غالب ہیں۔(۔۔۔)

منگل – 13 رمضان المبارک 1439 ہجری – 29 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14327)