پہلا صفحہ

غزہ میں بڑے پیمانے پر کشیدگی ہونے کا اندیشہ

غزہ پٹی پر حملے۔۔۔ حماس اور جہاد کی طرف سے میزائل چھوڑنے کا اعتراف رام اللہ: كفاح زبون اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں فلسطینی جماعتوں کے 35 جگہوں پر حملہ کرنے کے ایک مشکل ترین دن کے بعد کل غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر کشیدگی میں اضافہ ہونے […]

غزہ میں بڑے پیمانے پر کشیدگی ہونے کا اندیشہ
غزہ پٹی پر حملے۔۔۔ حماس اور جہاد کی طرف سے میزائل چھوڑنے کا اعتراف

رام اللہ: كفاح زبون

اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں فلسطینی جماعتوں کے 35 جگہوں پر حملہ کرنے کے ایک مشکل ترین دن کے بعد کل غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر کشیدگی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے اور فلسطینیوں نے بھی چند ایسے میزائل داغے ہیں جن میں گراڈ نامی میزائل بھی کے جسے سنہ 2014 کی جنگ کے بعد سے پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے اور اسے اسرائیلی آئرن ڈوم گرایا تھا۔

تل ابیب نے "اسلامی جہاد” تحریک پر اس بات کا الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چند روز قبل ہونے والے اس اسرائیلی حملہ میں جس میں اس کے تین اراکین شہید ہوئے تھے اس کے جواب میں میزائل اور راکٹ داغنے کی شروعات کی ہے لیکن "اسلامی جہاد” تحریک نے "حماس” تحریک کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ان دونوں نے کہا وہ دونوں ان حملوں میں شریک ہیں اور حملہ کا جواب حملہ سے اور خون کا جواب خون سے دیا جائے گا اور اختیارات کھلے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ – 14 رمضان المبارک 1439 ہجری – 30 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14328)