پہلا صفحہ
شکست سے پہلے الحدیدہ نامی بندر گاہ پر حوثیون کی طرف سے بمباری
جدہ: سعید الابیض صنعاء: "الشرق الاوسط” یمن کے مغربی ساحل پر الحدیدہ کی جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے اور اتحاد کے جہازوں کے سہارے مشترکہ فوجوں نے شہر کے ہوائی اڈہ کے شمال میں مسلسل پیش قدمی کی ہے جبکہ فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے […]

جدہ: سعید الابیض صنعاء: "الشرق الاوسط”
یمن کے مغربی ساحل پر الحدیدہ کی جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے اور اتحاد کے جہازوں کے سہارے مشترکہ فوجوں نے شہر کے ہوائی اڈہ کے شمال میں مسلسل پیش قدمی کی ہے جبکہ فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حوثی میلیشیاؤں نے اپنی متوقع شکست سے پہلے شہر کی بندر گاہ کو اڑا دیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ فوجوں نے اتحاد کے جہازوں کے ذریعہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ میلیشیاؤں کی طرف ایسا زبردست حملہ کیا ہے جس میں درجنوں باغی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں اور الحدیدہ شہر کے جنوبی علاقوں میں فایر لائن سے قریب ہونے کی کوشش کرنے والی کمک کی اکثریت کو فرار ہونے پر مجبورہو گئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ – 14 رمضان المبارک 1439 ہجری – 30 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14328)