پہلا صفحہ
جنوبی شام کے انتظامات کو فروغ دینے کے لئے چاررکنی مشورے
انقرہ کی طرف سے منبج کے نقشہ کا اعلان اور واشنگٹن کا معاہدہ سے انکار موسکو: رائد جبر انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: عاطف عبد اللطیف اسرائیل کے وزیر دفاع اویگڈور لیبرمن کی طرف سے ہونے والے ماسکو کے دورہ کے ساتھ ہی کل امریکہ، روس اور اردن کے درمیان رابطوں […]
انقرہ کی طرف سے منبج کے نقشہ کا اعلان اور واشنگٹن کا معاہدہ سے انکار

موسکو: رائد جبر انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: عاطف عبد اللطیف
اسرائیل کے وزیر دفاع اویگڈور لیبرمن کی طرف سے ہونے والے ماسکو کے دورہ کے ساتھ ہی کل امریکہ، روس اور اردن کے درمیان رابطوں میں کافی تیزی آئی ہے اور یہ سب جنوبی شام میں فوجی انتظامات کو فروغ دینے کے مقصد سے ہوا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں کل ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی صورت میں حلب کے شمال میں منبج شہر کے راستے کے نقشہ کا نفاذ موسم گرما کے ختم ہونے سے قبل ہوجائے گا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ جب تک وہاں مقامی انتظامیہ کی تشکیل نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک ترکی اور امریکہ کی فوجیں شہر کا نظم ونسق کریں گی لیکن واشنگٹن نے معاہدہ تک پہنچنے سے انکار کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 15 رمضان المبارک 1439 ہجری – 31 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14329)