امريكہ
ایران کی 9 شخصیات اور اداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
اس میں سعودی عرب کے قونصل خانہ پر حملہ میں قائدانہ رول ادا کرنے والا بھی شامل واشنگٹن: ہبہ القدسی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جوہری معاہدہ سے اپنے ملک کی علیحدگی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اعلان کے بعد سے اپنی نوع کی تیسری کارروائی کے دوران کل […]
اس میں سعودی عرب کے قونصل خانہ پر حملہ میں قائدانہ رول ادا کرنے والا بھی شامل

واشنگٹن: ہبہ القدسی
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جوہری معاہدہ سے اپنے ملک کی علیحدگی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اعلان کے بعد سے اپنی نوع کی تیسری کارروائی کے دوران کل امریکی ٹریژری نے پابندیوں کی بلیک لسٹ میں 6 ایرانیوں اور 3 اداروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان پابندیوں کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاسداران انقلاب سے قریبی جماعت "انصار حزب اللہ” شامل ہے اور اس جماعت کے تین رہنما بھی نشانہ پر ہیں جن میں سنہ 2016ء میں مدینہ میں سعودی عرب کے قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ میں رول ادا کرنے والے مشہد شہر میں تنظیم کی شاخ کے ذمہ دار احمید استاد بھی ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات – 15 رمضان المبارک 1439 ہجری – 31 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14329)