پہلا صفحہ

حديدة کو گھیرنے کا ایک منصوبہ اور میلیشیاؤں کے فرار ہونے کی جگہ

جدہ: سعيد الابيض حديدة کے گورنر ڈاکٹر حسن طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ حدیدہ کی سرحدوں پر تعینات قومی فوج نے شہر کو چاروں طرف سے گھیر کر ملیشیاؤں کے لیے بھاگنے کا راستہ چھوڑنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ گورنر نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو […]

حديدة کو گھیرنے کا ایک منصوبہ اور میلیشیاؤں کے فرار ہونے کی جگہ

جدہ: سعيد الابيض

حديدة کے گورنر ڈاکٹر حسن طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ حدیدہ کی سرحدوں پر تعینات قومی فوج نے شہر کو چاروں طرف سے گھیر کر ملیشیاؤں کے لیے بھاگنے کا راستہ چھوڑنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

گورنر نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی فورسز حديدة کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے اور جنوب ومشرق جنوب کے اطراف ان کو گھیرنے میں مشغول ہے اور یہ کاروائی صنعا اور تعز سے ملیشیاؤں کے لئے کسی بھی کمک کی آمد کو روکنے کے لئے باجل کی طرف جانے والے راستہ کو بند کرکے کیا ہے لیکن ملیشیاؤں کے فرار ہونے کے لیے شمالی کنارہ کو چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے مزيد کہا کہ حديدة میں فوج کا داخلہ اس مضبوط فیصلہ کے موافق ہوگا جس میں پیش قدمی کے دوران فوج کے پیچھے والی لائنوں کو محفوظ بنانے اور ملیشیاؤں کی طرف سے ممکنہ تخریب کاری پر مشتمل کسی بھی کارروائیوں سے اسٹریٹجک جگہوں کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ – 16 رمضان المبارک 1439 ہجری – 01 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14330)