پہلا صفحہ
اردن کے بادشاہ بجلی اور ایندھن کے بحران میں پھنسے
حکومت گرانے کے سلسلے میں عوامی مطالبات کے بعد قیمتوں کے اضافہ میں ٹھہراؤ عمان: محمد الدعمہ کل اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی بجلی اور ایندھن کے بحران میں پھنس گئے ہیں کیونکہ بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کی وجہ سے ایسے عوامی مظاہرے ہونے لگے […]
حکومت گرانے کے سلسلے میں عوامی مطالبات کے بعد قیمتوں کے اضافہ میں ٹھہراؤ

عمان: محمد الدعمہ
کل اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی بجلی اور ایندھن کے بحران میں پھنس گئے ہیں کیونکہ بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کی وجہ سے ایسے عوامی مظاہرے ہونے لگے جس کے دوران انہوں نے حکومت گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی نے مخصوص اداروں اور وزارتوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک خط میں کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں معاشی حالات کے پیشِ نظر ایندھن کی قیمتوں کی تعیین کرنے والی کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کو بادشاہ کی ہدایت کی روشنی میں منسوخ کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ ماہ مئ میں ایک بیریل تیل کی قیمت کی اوسط 77 ڈالر پہونچنے کے بعد عالمی پیمانے پر تیل کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
مظاہرہ کرنے والوں نے حکومت کے معاشی پالیسیوں کے خلاف دار الحکومت عمان اور متعدد صوبوں میں درجنوں مظاہرے کیے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ – 17 رمضان المبارک 1439 ہجری – 02 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14331)