پہلا صفحہ

بیلٹ باکس میں آگ لگنے کی وجہ سے عراق کے بحران میں مزید اضافہ

بغداد: حمزہ مصطفی بغداد میں بیلیٹ باکس کے گودام میں آگ لگنے کے بعد کل عراق کا سیاسی بحران ایک نئے اور خطرناک موڑ پر پہونچ گیا ہے اور اسی کے ساتھ ہی پارلیمینٹ کے فیصلہ کو نافذ کرتے ہوئے نگراں ججوں نے گزشتہ 12 مئی کو ہونے والی ووٹنگ میں […]

بیلٹ باکس میں آگ لگنے کی وجہ سے عراق کے بحران میں مزید اضافہ

بغداد: حمزہ مصطفی

بغداد میں بیلیٹ باکس کے گودام میں آگ لگنے کے بعد کل عراق کا سیاسی بحران ایک نئے اور خطرناک موڑ پر پہونچ گیا ہے اور اسی کے ساتھ ہی پارلیمینٹ کے فیصلہ کو نافذ کرتے ہوئے نگراں ججوں نے گزشتہ 12 مئی کو ہونے والی ووٹنگ میں ووٹ کو شمار کرنے کی کارروائی کی براہ راست نگرانی کی ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بیان کے دوران خیال ظاہر کیا ہے کہ انتخابی گوداموں کا جلنا ملک اور اس کے جمہوری منہج پر ضرب لگانے کے منصوبہ کی ترجمانی ہے اور ہم جلد ہی لازمی کارروائی کریں گے اور ملک کی سلامتی اور اس کے شہریوں کی امن وسلامتی کو نشانہ بنانے والے ہر شخص کو فولادی ہاتھ سے جواب دیا جائے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہرین جلد ہی تحقیقات کریں گے اور اس کے اسباب کے سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ تیار کریں گے۔

مدت ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے صدر سلیم الجبوری نے ازسر نو انتخابات کرانے کی ضرورت کی طرف دعوت دی ہے۔(۔۔۔)

پیر – 26 رمضان المبارک 1439 ہجری – 11 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14340)