ٹرمپ اور کیم کے درمیان تاریخی مصافحہ سے بہترین تعلقات کا آغاز
سنگاپور کے سربراہی اجلاس کے بعد امریکی صدر کی طرف سے زبردست کامیابی کی امید اور شمالی کوریا کے رہنما کی طرف سے تمام رکاوٹیں ختم ہونے کی امید لندن: نجلاء حبريري – سنگاپور: "الشرق الأوسط” آج صبح جیسا کہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں نے مشاہدہ کیا کہ امریکی صدر […]
سنگاپور کے سربراہی اجلاس کے بعد امریکی صدر کی طرف سے زبردست کامیابی کی امید اور شمالی کوریا کے رہنما کی طرف سے تمام رکاوٹیں ختم ہونے کی امید

لندن: نجلاء حبريري – سنگاپور: "الشرق الأوسط”
آج صبح جیسا کہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں نے مشاہدہ کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریاء کے لیڈر کیم جونگ نے ایک تاریخی منظر نامہ کے اعتبار سے آپس میں مصافحہ کیا جمع کیا اور ممکن ہے کہ اس مصافحہ کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا کی خصوصیات اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعلقات اور 1950 کے دہائیوں سے پیانگ یانگ کی الگ حکومت کی نوعیت میں ایک طرح کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔(۔۔۔)
ٹرمپ اچھے مذاکرات اور اچھی امید کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوئے اور انہوں نے ان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا جنہیں دونوں رہنماؤں کی تصاویر لینے کا موقعہ ملا تھا کہ انہیں بغیر کسی شک کے غیر معمولی کامیابی اور عمدہ تعلق امید ہے جبکہ کیم نے اپنے ترجمان کے ذریعہ کہا کہ یہاں تک پہنچنا بہت مشکل تھا اور پرانے احکامات نے ہماری ترقی کو روک رکھا تھا لیکن ہم یہاں نے یہاں آنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو ختم کیا اور دو طرفہ اجلاس کے بعد بھی ٹرمپ کی وہ امید برقرار تھی جس کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اچھا ہوا ہے اور شمالی کوریاء کے رہنما کے ساتھ ان کا تعلق بہت بہترین ہے۔(۔۔۔)
منگل – 27 رمضان المبارک 1439 ہجری – 12 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14341)