ٹرمپ اور کیم کے درمیان تاریخی معاہدہ اور نفاذ کی ترتیبوں کے سلسلہ میں سوالات
سنگا پور- لندن: "الشرق الاوسط” کل سنگاپور میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کا استقبال بین الاقوامی طور پر کیا گیا ہے اور خاص طور پر جب دونوں لیڈروں کے درمیان چار بندوں پر مشتمل ایک تاریخی معاہدہ […]

سنگا پور- لندن: "الشرق الاوسط”
کل سنگاپور میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کا استقبال بین الاقوامی طور پر کیا گیا ہے اور خاص طور پر جب دونوں لیڈروں کے درمیان چار بندوں پر مشتمل ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے البتہ اس معاہدہ میں ہر سوال کا جواب نہیں دیا گیا اور خصوصا معاہدہ کے نفاذ کی ترتیبوں سے متعلق سے تو کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
کیم نے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار کو مکمل طور پر ہٹا دینے پر اتفاق کرلیا ہے اور یہی وہ فارمولہ ہے جس کا قصد پیونگ یانگ نے اس سے پہلے بھی کیا تھا لیکن یقینی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوکر امریکہ کے مطالبہ کو قبول کرلیگا اور پھر کبھی اس کی طرف رجوع نہیں کرے گا۔(۔۔۔)
بدھ – 28 رمضان المبارک 1439 ہجری – 13 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14342)