لبنان: مہر کے بغیر ایرانیوں کو اجازت ملنے کے بعد تنازعہ
ماہرین کا کہنا کہ فنڈز کو منتقل کرنے کی آسانی اور شام میں جنگجوؤں کو منتقل کرنے کے درمیان ایک رابطہ ہے بیروت: كارولين عاكوم ایرانیوں کو لبنان میں پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگائے بغیر داخل ہونے کے سلسلہ میں لبنانی جنرل سیکیورٹی کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ فیصلہ نے تنازعہ […]
ماہرین کا کہنا کہ فنڈز کو منتقل کرنے کی آسانی اور شام میں جنگجوؤں کو منتقل کرنے کے درمیان ایک رابطہ ہے

بیروت: كارولين عاكوم
ایرانیوں کو لبنان میں پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگائے بغیر داخل ہونے کے سلسلہ میں لبنانی جنرل سیکیورٹی کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ فیصلہ نے تنازعہ برپا کر دیا ہے اور یہ فیصلہ ایران پر امریکہ اور مغرب کی طرف سے ڈالے گئے دباؤ کی روشنی میں لیا گیا ہے۔
لبنانی جنرل سیکیورٹی کی طرف سے یہ تصدیق بھی ہوئی ہے کہ اس عمل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہوں گے بلکہ یہ ایک آسانی ہے جو لبنان آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لئے فراہم کی گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت اس فیصلہ کو خطے میں ہونے والی پیشرفتوں سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا ہے اور اسی طرح یہ فیصلہ دو بنیادی سبب سے منسلک ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے حزب اللہ کی طرف ایرانی فنڈز کو منتقل کرنے کی سہولت پیش کی گئی ہے اور دوسرا یہ ہے کہ ایرانی لبنان میں داخل ہوں گے پھر وہاں سے لڑائی میں شرکت کرنے کے لئے شام منتقل ہوں گے۔(۔۔۔)
پیر – 04 شوال المکرم 1439 ہجری – 18 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14346)