واشنگٹن کی طرف سے مخالف جماعتوں کو حکومت کی اشتعال انگیزیوں کو نظر انداز کرنے کی دعوت
بارودی بیریل کے ذریعہ درعا میں دوبارہ بمباری شروع اور اتحاد کی طرف سے دمشق کے میلیشیاء نشانہ پر لندن: ابراہیم حمیدی واشنگٹن نے مخالف جماعتوں کے نمائندوں کو حکومت کے ان فورسز کی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کی دعوت دی ہے جن کے ہیلی کاپٹرز نے کل بارودی […]
بارودی بیریل کے ذریعہ درعا میں دوبارہ بمباری شروع اور اتحاد کی طرف سے دمشق کے میلیشیاء نشانہ پر

لندن: ابراہیم حمیدی
واشنگٹن نے مخالف جماعتوں کے نمائندوں کو حکومت کے ان فورسز کی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کی دعوت دی ہے جن کے ہیلی کاپٹرز نے کل بارودی بیریل کے ذریعہ ملک کے جنوب میں واقع درعا کے دیہی علاقوں میں بمباری شروع کر دی ہے اور یہ سب واشنگٹن، ماسکو اور عمان کے درمیان ہونے والے شدت میں کمی کے معاہدہ کو برقرار رکھنے والے سفارتی حل کے لئے موقع فراہم کرنے کے لئے ہے۔(۔۔۔)
اسی کے ساتھ شام کی حقوق انسان کی رصدگاہ کے مطابق امریکی چھاؤنی پر دمشق کے میلیشیاؤں کی طرف سے ہونے والے حملے کو روکنے کے لئے ایک دن قبل واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے ہونے والے حملہ کے دوران ایک شامی فوجی جاں بحق اور دیگر سات زخمی ہوگئے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ – 09 شوال المکرم 1439 ہجری – 23 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14352)