پہلا صفحہ

اوپیک کی طرف سے پیداوار میں روزانہ ملین بیرل اضاقہ کرنے کا فیصلہ

لندن – ویانا: "الشرق الاوسط” ویانا میں تنظیم کے نصف سالہ اجلاس کے آخر میں سعودی عرب میں توانائي کے وزیر خالد الفالح نے بتایا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے ایران کی ہچکچاہٹ کے باوجود متفقہ طور پر روزانہ تقریبا ایک ملین بیرل تیل کی […]

اوپیک کی طرف سے پیداوار میں روزانہ ملین بیرل اضاقہ کرنے کا فیصلہ

لندن – ویانا: "الشرق الاوسط”

ویانا میں تنظیم کے نصف سالہ اجلاس کے آخر میں سعودی عرب میں توانائي کے وزیر خالد الفالح نے بتایا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے ایران کی ہچکچاہٹ کے باوجود متفقہ طور پر روزانہ تقریبا ایک ملین بیرل تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فالح نے کہا کہ ہم نے پیش کردہ تجویز کے مطابق ایک ملین بیرل پر اتفاق کیا ہے اور انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں یہ اس اضافی مانگ کو پورا کرے گا جس کی  ہم سال کے دوسرے نصف حصہ میں توقع کرتے ہیں اور فالح نے اس بات سے خبردار کیا کہ 2018 کے دوسرے نصف حصہ میں روزانہ کے اعتبار سے دنیا کو 1.8 ملین بیرل کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے اور اوپیک کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے خدشات کو حل کرے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 09 شوال المکرم 1439 ہجری – 23 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14352)