ایران

ایران: ریال کی گراوٹ جاری ۔۔۔ مظاہرہ کے اشارے

ظریف کی طرف سے اپنے ملک کے لئے جوہری گراوٹ کے خطرہ کا اعتراف لندن: عادل السالمی کل اس وقت جب ایرانی ریال کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی تو تہران کے درمیانی علاقہ میں ڈالر کی سرکاری قیمت اور غیر سرکاری قیمت کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم […]

ایران: ریال کی گراوٹ جاری ۔۔۔ مظاہرہ کے اشارے
ظریف کی طرف سے اپنے ملک کے لئے جوہری گراوٹ کے خطرہ کا اعتراف

لندن: عادل السالمی

کل اس وقت جب ایرانی ریال کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی تو تہران کے درمیانی علاقہ میں ڈالر کی سرکاری قیمت اور غیر سرکاری قیمت کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے اور ایرانی سکہ کی قیمت کو بحال کرنے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے علاء الدین کامرشیل کامپلیکس کے تاجروں کی بڑی تعداد سڑک پر اتر آئی۔

کل طہران میں ایک بار پھر کچھ گھنٹوں کے لیے اس عوامی مظاہرے کی فضاء عام ہو گئی جس کا مشاہدہ ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف گزشتہ ماہ دیسمبر میں دیکھا گیا تھا۔(۔۔۔)

دوسری طرف وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تجارتی چیمبر کے ارکان کی بھیڑ کے سامنے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ کی ناکامی سے ایران کو بڑے خطرات کا سامنا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ امریکہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ معاہدہ سے علیحدہ ہوکر ایران کو اس سلسلہ میں مجبور کیا جائے۔

پیر – 11 شوال المکرم 1439 ہجری – 25 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14354)