ایران

تہران بازار کے مظاہرہ میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ

علاقائی مداخلت کے خلاف نعرے اور «بحران کے سلسلہ میں اجتماع لندن: عادل السالمی کل تہران میں اس وقت غیر معمولی حالات کا مشاہدہ کیا گیا جب تہران بازار کے بڑے حصوں نے ڈالر کے مقابلہ میں مقامی کرنسی کی قیمتوں کی بحالی کے سلسلہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے دکانوں […]

تہران بازار کے مظاہرہ میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ

علاقائی مداخلت کے خلاف نعرے اور «بحران کے سلسلہ میں اجتماع

لندن: عادل السالمی

کل تہران میں اس وقت غیر معمولی حالات کا مشاہدہ کیا گیا جب تہران بازار کے بڑے حصوں نے ڈالر کے مقابلہ میں مقامی کرنسی کی قیمتوں کی بحالی کے سلسلہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے دکانوں کو کھولنے سے انکار کر دیا اور ان تاجروں کی ہڑتال نے ناراض مظاہروں کا دروازہ کھول دیا اور یہ مظاہرے تہران کے مرکزی علاقہ سے گزرتا ہوا بهارستان خطے میں واقع ایرانی پارلیمنٹ کے ہیڈ کواٹر تک جا پہنچا۔

مظاہرین نے حکومت کی داخلی پالیسی اور معاشی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور سرگرم کارکنوں کی طرف سے نشر کردہ ویڈیو میں یہ آواز بھی بلند کی گئی کہ موجودہ پارلیمنٹ ملک کے انتظام وانصرام کا اہل نہیں ہے اور تہران کی علاقائی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بہت مضبوط تھے جبکہ تہران کے گورنر نے ہڑتال کی جانچ کرنے کے لئے بحران سیل کی ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت دی ہے۔(۔۔۔)

منگل – 12 شوال المکرم 1439 ہجری – 26 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14355)