امارات کا لاہائ کے سامنے قطر کی طرف سے لگائے گئے امتیازی سلوک کے الزامات کا جواب
برسلز: عبد اللہ مصطفی امارات نے کل لاہائ کے اندر انصاف کے بین الاقوامی کورٹ کے سامنے اپنے اوپر قطر کی طرف سے لگائے گئے امتیازی سلوک کے الزامات کا جواب دیا ہے اور اس نے یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ اس مسئلہ میں غور وفکر کرنے کی […]

برسلز: عبد اللہ مصطفی
امارات نے کل لاہائ کے اندر انصاف کے بین الاقوامی کورٹ کے سامنے اپنے اوپر قطر کی طرف سے لگائے گئے امتیازی سلوک کے الزامات کا جواب دیا ہے اور اس نے یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ اس مسئلہ میں غور وفکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے مسترد کر دیا جانا چاہیے۔
قطر نے لاہائ کے اندر واقع عدالت کے سامنے یہ کہتے ہوئے دعویٰ پیش کیا تھا کہ امارات دوحہ سے اپنے بائیکاٹ کے سلسلے میں جو کارروائیاں کر رہا ہے وہ قطری باشندوں کے خلاف امتیازی سلوک کی حد تک پہنچ رہی ہیں اور ان میں ممالک کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی معاہدہ کی خلاف ورزی بھی ہے۔
لیکن ہالینڈ کی طرف بھیجے گئے امارات کے سفیر سعید علی آل النویس نے عدالت کے سامنے کل اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ قطر نے اس کے ملک پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور ابوظبی ان بیکار دعوں کو مسترد کرتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 15 شوال المکرم 1439 ہجری – 29 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14358)