پہلا صفحہ

جنوبی افریقہ اور سعودی عرب سربراہی اجلاس میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز

جدة: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل جدہ میں سلام محل کے اندر جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ سرکاری طور پر مذاکرات کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کرایا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات اور علاقائي وبین […]

جنوبی افریقہ اور سعودی عرب سربراہی اجلاس میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز

جدة: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل جدہ میں سلام محل کے اندر جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ سرکاری طور پر مذاکرات کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کرایا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات اور علاقائي وبین الاقوامی طور پر نئے امور کا جائزہ لیا۔(۔۔۔)

اسی طرح سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی جدہ جنوبی افریقہ کے صرد سے ملاقات کی اور دونوں فریق نے دو طرفہ تعلقات اور عام مشترکہ مسائل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح صدر نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعت ومعدنی وسائل اور خزانہ کے وزراء کے ساتھ کل جدہ میں ملاقات کی اور اسی طرح ملٹری انڈسٹریز کی سعودی کمپنی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد تجارتی وزیر ڈاکٹر ماجد القصبی نے واضح کیا کہ اجلاس میں اقتصادی، تجارتی اور صنعت کے میدان میں تعاون کرنے کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی اور اسی طرح جنوبی افریقہ نے بھی طب اور صحت کے میدان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس کے علاوہ تجارتی فنڈ کی مقدار میں اضافہ کرنے سے متعلق جنوبی افریقہ اور سعودی عرب کے کاموں کے سلسلہ میں ایک کمیٹی بنانے کی بات ہوئی ہے اور جہاں تک وزیر خزانہ محمد الجدعان کی بات ہے ت وانہوں نے بتایا کہ  2030 کے نقطہ نظر کے ذریعے سرمایہ کاری کے سلسلہ میں بھی جنوبی افریقہ کی خواہش ہے۔

جمعہ – 29 شوال المکرم 1440 ہجری – 13 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14472)