ٹرمپ کی طرف سے ترکی کو سخت پابندیوں کی دھمکی
انقرة – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” ترکی حکومت کی طرف سے انڈرو پرانسون نامی پادری کے خلاف چلائے جانے والے مقدمہ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے اور اس دھمکی کے بعد واشنگٹن اور انقرہ کے تعلقات ایک نئے امتحان کے مرحلہ […]

انقرة – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
ترکی حکومت کی طرف سے انڈرو پرانسون نامی پادری کے خلاف چلائے جانے والے مقدمہ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے اور اس دھمکی کے بعد واشنگٹن اور انقرہ کے تعلقات ایک نئے امتحان کے مرحلہ میں داخل ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ٹیوٹر پر لکھا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ انڈرو پرانسون نامی پادری کی قید وبند کے سلسلہ میں ترکی پر سخت پابندیاں عائد کرے گا اور یہ بھی کہا کہ یہ بہت اچھا انسان ہے، اچھی فیملی والا ہے، وہ پریشانی سے دوچار ہے اور اس مومن صفت انسان کو فورا رہا کرنا چاہئے اور اس سے قبل نائب امریکی صدر مائک بنس نے بھی اعلان کیا تھا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ ترکی پر سخت پابندیاں عائد کرے گا۔(۔۔۔)
اسی کے بالمقابل انقرہ نے امریکی صدر کے ٹیوٹ پر یہ کہ کر جواب دیا کہ وہ کسی کی دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ہے اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ٹیوٹر پر لکھا کہ کوئی دوسرا شخص ترکی کے سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا ہے اور ہم ہرگز کسی بھی قسم کی دھمکی روا نہیں سمجھیں گے خواہ وہ کسی کے طرف سے ہو اور قانونی حکومت کا انطباق سب پر ہوگا اور ترکی صدر کے ترجمان نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ ان کے ملک کو دھمکی دے کر جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ ہرگز پورا نہیں ہوگا۔(۔۔۔)
جمعہ – 14 ذی قعدہ 1439 ہجری – 27 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14486)