امريكہ

العبادي کی دوسری حکومت کی حفاظت کے لئے امریکی دباؤ

بغداد: حمزه مصطفی ایک سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اہم عراقی جماعتوں کو بتایا ہے کہ جماعت کے حجم یا کون ان کے ساتھ ہوگا یا کون نکلے گا یا کون ان کے ساتھ شامل ہوگا ان سب چیزوں سے قطع نظر ہوکر […]

العبادي کی دوسری حکومت کی حفاظت کے لئے امریکی دباؤ

بغداد: حمزه مصطفی

ایک سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اہم عراقی جماعتوں کو بتایا ہے کہ جماعت کے حجم یا کون ان کے ساتھ ہوگا یا کون نکلے گا یا کون ان کے ساتھ شامل ہوگا ان سب چیزوں سے قطع نظر ہوکر موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی ہی دوسری دفعہ حکومت کے لئے ترجیحی اختیار ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے اپنا نام یا اپنی شناخت نہ بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کچھ امریکی پیغامات مخفی طور پر اس طرح ظاہر ہوئے ہیں ان میں ایک انتباہ ہے کہ امریکہ کی نگاہ میں دوسرے امیدواروں پر جماعتوں یا شخصیات یا پارٹیوں کی طرف سے اصرار غیر مقبول ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ ان طاقتوں اور اشخاص کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)

بدھ – 19 ذی قعدہ 1439 ہجری – 01 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14491)