ماسکو کی طرف سے ایران کو گولان پہاڑی سے 85 کلو میٹر دور کرنے کی یقین دہانی
ماسکو: رائد جبر – بيروت: "الشرق الاوسط” شام کی طرف بھیجے گئے روسی سفیر الیکزنڈر لٹویننکو نے بتایا ہے کہ ماسکو نے شام کے جنوب اور اس کے مغربی جنوب میں ایرانی موجودگی کے سلسلہ میں ہونے والے تنازعہ کو حل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایرانیوں کے […]

ماسکو: رائد جبر – بيروت: "الشرق الاوسط”
شام کی طرف بھیجے گئے روسی سفیر الیکزنڈر لٹویننکو نے بتایا ہے کہ ماسکو نے شام کے جنوب اور اس کے مغربی جنوب میں ایرانی موجودگی کے سلسلہ میں ہونے والے تنازعہ کو حل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے اور اس کا نفاذ بھی ہوگا یہ وہ اسرائیلی قیادت کو پریشان نہ کرنے مقصد سے 85 کلومیٹر کی گہرائی تک واپس ہو جائیں گے۔
ماسکو کی طرف سے تل ابیب کو اسرائیل میں اپنے روسی سفیر اناٹولی ویکٹوروف کے ذریعہ بھیجے جانے والے اطمینان کے اس پیغام کے ایک دن بعد جس میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے ایرانی موجودگی سے خالی ہو جائیں گے ماسکو نے روس کی اس صلاحیت کے سلسلہ میں ہونے والے تنازعہ کو حل کرنے کا اقدام کیا ہے اور وہ تنازعہ یہ ہے کہ وہ شام کے کچھ علاقوں سے ایرانیوں کو نکلنے پر آمادہ کرنے کے لئے ان پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 20 ذی قعدہ 1439 ہجری – 02 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14492)