پہلا صفحہ

العبادی کی طرف سے بدعنوانی کے مسائل میں ملوث 50 عراقی ذمہداروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ

بغداد: "الشرق الاوسط” وزیر اعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 50 بڑے ذمہداروں کو فسادات اور بدانتظامی کے الزامات میں سالمیت کمیشن کے حوالہ کیا ہے اور سیاسی فکر کے مرکز کے سربراہ احسان الشمری نے کہا ہے کہ جن ذمہداروں کو تحقیقات […]

العبادی کی طرف سے بدعنوانی کے مسائل میں ملوث 50 عراقی ذمہداروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ

بغداد: "الشرق الاوسط”

وزیر اعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 50 بڑے ذمہداروں کو فسادات اور بدانتظامی کے الزامات میں سالمیت کمیشن کے حوالہ کیا ہے اور سیاسی فکر کے مرکز کے سربراہ احسان الشمری نے کہا ہے کہ جن ذمہداروں کو تحقیقات کے حوالہ کیا گیا ہے ان کے عہدے یہ ہیں کہ ان میں سے کچھ تو ملک کے وزیر ہیں، کچھ نائب وزیر ہیں اور کچھ جنرل منیجرز ہیں لیکن الشمری نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیش کردہ ان فائلوں کے پیش نظر اور ضروری آڈٹ اور جائزہ لینے کے باعث ان کاروائیوں میں تھوڑا وقت لگے گا۔

اسی طرح عراق میں سیاسی حلقوں کے درمیان یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ العبادی ذمہ داروں کو معطل کرنے یا محکموں اور وزارتوں سے ان کی ان ذمہ داریوں ختم کرنے کے لۓ پر عزم ہیں جو وہ انجام دے رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے بجلی کے وزیر قاسم فہداوی کے ساتھ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 20 ذی قعدہ 1439 ہجری – 02 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14492)