پہلا صفحہ

بغداد کی دولت سے جنوب کے مظاہرین مطمئن نہیں

بغداد: حمزہ مصطفی مدت ختم ہونے والی موجودہ عراقی حکومت نے پرسو اس بات کا اعلان کیا کہ وہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی طرف سے جنوبی اور مرکزی گورنریٹ کو پیسہ دینے کے وعدہ کو پورا کرنے کے مقصد سے ان پیسوں کو جاری کرنا شروع کر دیا ہے […]

بغداد کی دولت سے جنوب کے مظاہرین مطمئن نہیں

بغداد: حمزہ مصطفی

مدت ختم ہونے والی موجودہ عراقی حکومت نے پرسو اس بات کا اعلان کیا کہ وہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی طرف سے جنوبی اور مرکزی گورنریٹ کو پیسہ دینے کے وعدہ کو پورا کرنے کے مقصد سے ان پیسوں کو جاری کرنا شروع کر دیا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ان پیسوں کی وجہ سے جنوبی شہروں کی شہری مظاہرہ ختم کرنے کے سلسلہ میں مطمئن نہیں ہیں۔

بصرہ، میسان، مٽنی اور ذی قار میں حتی کہ کل تک دار الحکومت بغداد میں خراب سروس اور بدعنوانی کے خلاف مظاہرے مسلسل جاری ہیں اور نجف کے دینی رہنماء نے کل کربلاء میں جمعہ کے خطبہ کے دوران اپنے وکیل احمد الصافی کے ذریعہ حقوق کا مطالبہ کرنے کے سلسلہ میں دوبارہ مظاہرین کے حق کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اگر انسان کو فوجی یا سیاسی یا معاشی یا سماجی اور ذاتی پریشانی کی وجہ سے ایسے امور کا سامنا کرتا جو باعٽ ناراضگی ہے اور وہ اپنے گھر سے اسی پریشانی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہی نکلا ہے اور ناراضگی بھی کنٹرول میں ہو تو یہ ناراضگی پسندیدہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس ناراضگی کے مٽبت اسباب ہیں۔

دوسری طرف صلاح الدین گورنریٹ کے اندر الحشد کی ٹکڑیوں کی واپسی کے بعد مطالبات کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب خزرج کے مشائخ کو اغوا کرنے کے بعد ان مسلح افراد کے ذریعہ انہیں قتل کر دیا گیا جن کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق عصائب اہل الحق نامی جماعت سے ہے لیکن اس جماعت نے اس بات کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 22 ذی قعدہ 1439 ہجری – 04 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14494)