امريكہ

ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد

واشنگٹن: معاذ العمری پیرس : مائیکل ابو نجم لندن: "الشرق الاوسط” ایران پر دوبارہ وہ امریکی پابندیاں لگا دی گئیں ہیں جس کے نفاذ کے سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دستخط کیا ہے اور اس کا آغاز آج ہی سے شروع کر دیا ہے جبکہ ایرانی انتظامیہ چند داخلی […]

ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد

واشنگٹن: معاذ العمری پیرس : مائیکل ابو نجم لندن: "الشرق الاوسط”

ایران پر دوبارہ وہ امریکی پابندیاں لگا دی گئیں ہیں جس کے نفاذ کے سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دستخط کیا ہے اور اس کا آغاز آج ہی سے شروع کر دیا ہے جبکہ ایرانی انتظامیہ چند داخلی بحران سے گزر رہی ہے جن میں کرنسی کی گراوٹ اور غیر معمولی انداز میں مظاہرہ کا آغاز ہونا ہے۔

ٹرمپ نے از سر نو کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ایسا نیا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں جس میں جوہری پروگرام، میزائل پروگرام اور دہشت گردی کی مدد کرنا شامل ہو اور ان کی انتظامیہ نے تہران میں انتظامیہ پر بہت زیادہ مسلسل معاشی دباؤ ڈالنے کی دھمکی دی ہے اور ایک پریس کانفرنس میں امریکی ذمہ داروں نے فون کے ذریعہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے نافذ کرنے کا مقصد ایرانی انتظامیہ کو گرانا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد مشرق وسطی میں اس کے گندے رویہ کو ترمیم کرنا ہے اور خاص طور پر مسلح میلیشیاؤں کی مدد کرنے کے رویہ اور میزائل پروگرام کو بند کرنا ہے۔

کل فرانس، جرمن اور برطانیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے سلسلہ میں اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ یورپ یونین نے ایران کے اندر یونین ممالک کے مفادات پر امریکی پابندیوں اور اس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مشینری تیار کی ہے۔

تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی ایک پریس کانفرنس کے سامنے آکر چند داخلی اور خارجی پیغامات دئے ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ براہ راست گفتگو کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دی ہے اور انہوں نے اسے نفسیاتی جنگ سے تعبیر کیا ہے اور انہوں نے جوہری معاہدہ کے نفاذ کے لئے یورپی ممالک سے اپنے سیاسی موقف کی طرح عملی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہون مزید کہا کہ چین اور یورپ نے ایرانی تیل خریدنے اور بینکنگ تعلقات کو قائم رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

منگل – 25 ذی قعدہ 1439 ہجری – 07 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14497)