سعودی عرب کو ثالثی کی ضرورت نہیں اور کینڈا اپنی غلطی کی اصلاح کرے
ریاض: فتح الرحمن یوسف کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی وجہ سے اوٹاوا کے خلاف ریاض کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کے بعد اس کے اور کینڈا کے درمیان ثالثی […]

ریاض: فتح الرحمن یوسف
کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی وجہ سے اوٹاوا کے خلاف ریاض کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کے بعد اس کے اور کینڈا کے درمیان ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
الجبیر نے ریاض میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب کینڈا کے خلاف مزید کاروائی کرنے کے سلسلہ میں ابھی تک غور وفکر کر رہا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قطر کے علاوہ دیگر عرب اسلامی اور خلیجی ممالک نے سعودی عرب کے موقف کی تائید کی ہے اور انہوں نے ان اختلافات کو حل کرنے کے سلسلہ میں کسی طرح کی ثالثی کو ضروری نہیں سمجھا ہے اور یہ کہا ہے کہ ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کیندا نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اسے اپنی غلطی کی اصلاح کرنی ضروری ہے اور کینڈا کو معلوم ہے کہ اس سلسلہ میں اس سے کیا مطلوب ہے۔
الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب یہ بحران پیدا کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن اوٹاوا ہی نے سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے اس کا اقدام کیا۔
کینڈا کے وزیر اعظم جاسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے گفت وشنید کرنے کے لئے مستعد ہے جبکہ روئیٹر ایجنسی نے بتایا کہ کینڈا اس بحران کو ختم کرنے کے لئے برطانیہ اور امارات کی مدد حاصل کرنے کے سلسلہ میں کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہے لیکن کینڈا کا پر اعتماد اتحادی ریاستہائے متحدہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گا۔
جمعرات – 27 ذی قعدہ 1439 ہجری – 09 اگست 2018ء شمارہ نمبر (144998)