پہلا صفحہ

مشرقی شام میں داعش کے آخری قلعہ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اتحاد جمع

واشنگٹن: معاذ العمری لندن -لندن بیروت: "الشرق الاوسط” تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد عراقی سرحد کے قریب مشرقی شام میں اپنی ایک اہم جنگ کے لئے جمع ہے کیونکہ وہ دیر الزور گورنریٹ کے تابع ہجین نامی اس علاقہ میں حملہ کرنے کی تیاری میں ہے جہاں داعش […]

مشرقی شام میں داعش کے آخری قلعہ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اتحاد جمع

واشنگٹن: معاذ العمری لندن -لندن بیروت: "الشرق الاوسط”

تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد عراقی سرحد کے قریب مشرقی شام میں اپنی ایک اہم جنگ کے لئے جمع ہے کیونکہ وہ دیر الزور گورنریٹ کے تابع ہجین نامی اس علاقہ میں حملہ کرنے کی تیاری میں ہے جہاں داعش کے ایک ہزار جنگجو پوشیدہ ہیں اور ان میں غیر ملکی جنگجو بھی ہیں اور یہ علاقہ داعش کی آخری جائے پناہ ہے۔

پنٹاگون کے ترجمان شان روبرٹسن نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہوئی گفتگو میں کہا کہ ہجین کی جنگ اتحاد کی نگاہ میں داعش کا خاتمہ ہے اور اس حملہ کے ذریعہ داعش کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ سخت ہوگی اور ممکن ہے دو ماہ یا تین ماہ تک جاری رہے اور روبرٹسن نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ اتحاد اور شام کی ڈیموکریٹک فورسز جنگ میں بھرتی کرنے کی کاروائی کے آخری اور تیسرے مرحلہ کی تیاری کے سلسلہ میں زیادہ متحرک ہوں گے کیونکہ داعش کے خلاف جنگ کرنے میں شرکت کرنے والے 77 ملک پر مشتمل یہ اتحاد ہجین نامی علاقہ کو آزاد کرانے کے سلسلہ میں کام کر رہا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ اتحاد جنگ کی زمین پر پیش آمدہ صورت حال کے مطابق کام کرے گا اور وہ کوئی متعین وقت نہیں بتا رہا ہے۔

جنوبی شام میں سویداء گورنریٹ کے مشرقی شمالی دیہات میں جنگوں کی شدت کم ہو چکی ہے لیکن حوض یرموک سے داعش کے اہلکار کو منتقل کرنے کے لئے روسی فریق کی نگرانی میں بلا واسطہ مذاکرات کرنے کے لئے کا علم ہوا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ شامی انتظامیہ نے سنہ 1974ء میں کشیدگی نہ ہونے والے علاقہ میں واقع قنیطرہ علاقہ کے شہریوں کو گولان پہاڑی کے اس علاقہ میں واپس ہونے کے لئے آمادہ کیا ہے جہاں انتظامیہ کی طرف سے ہونے والے قبضہ کے بعد سینکڑوں شہری پہنچ چکے ہیں۔

جمعرات – 27 ذی قعدہ 1439 ہجری – 09 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14499)