ادلب کی جنگ سے قبل انتظامیہ کی طرف سے غیر معمولی حملہ
بیروت: نذیر رضا ماسکو : رائد جبر شامی انتظامیہ نے ادلب کی جنگ سے قبل پرسو شام کی آدھی رات کے بعد غیر معمولی حملہ کیا جس میں حلب کے مغربی دیہی علاقہ اور گورنریٹ ادلب کے جنوب میں واقع دیہی علاقہ کے اندر مخالف جماعتوں کے مسلح افراد کے ٹھکانوں […]

بیروت: نذیر رضا ماسکو : رائد جبر
شامی انتظامیہ نے ادلب کی جنگ سے قبل پرسو شام کی آدھی رات کے بعد غیر معمولی حملہ کیا جس میں حلب کے مغربی دیہی علاقہ اور گورنریٹ ادلب کے جنوب میں واقع دیہی علاقہ کے اندر مخالف جماعتوں کے مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حملہ میں دسیوں افراد زخمی اور شہید ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
خان شیخون، تمانعہ ضلع، التح اور الدرابلہ ضلع کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے اور اس کے بعد حلب کے مغربی دیہی علاقہ میں واقع اورم الکبری نامی ضلع میں انتظامیہ کی طرف سے قتل عام کا کھیل کھیلا گیا ہے اور شمال میں مخالف جماعتوں کے ذرائع نے ان آخری صورتحال کو آغاز آپریشن کا نام دیا ہے جبکہ انتظامیہ اس کے بعد وسیع پیمانہ پر فوجی حملہ کرنے والی ہے۔
آزاد فوج کے تابع عزہ فوج کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا کہ آزادی کی قومی فرنٹ میں شرکت کرنے والی مخالف جماعتیں ادلب اور حماة کے مشرقی اور مغربی علاقہ کی جنگ کی تیاری کر رہی ہیں اور ان ٹکڑیوں کے جنگجؤوں کی تعداد ایک سو ہزار نگجؤوں سے زیادہ ہے۔
اسی سلسلہ مین ماسکو نے ادلب کی جنگ نہ ہونے کے سلسلہ میں رابطہ مین تیزی کیا ہے اور روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافرو کی طرف سے اپنے امریکی ہم منصب مایک بومبیو کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد کرملین نے پیرس اور انقرہ کے شامی فائل کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے غیر معمولی کوشش شروع کر دیا ہے اور ان رابطوں کے سلسلہ میں بھی بتایا ہے جو ماسکو علاقائی اور بین الاقوامی فریق کے ساتھ کرے گا۔
اسی سلسلہ مین روس کے ذرائع ابلاغ ادلب کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں مسلسل اس کے طریقہ کار پر گفتگو کر رہے ہیں۔
اتوار – 01 ذی الحجہ 1439 ہجری – 12 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14502)